مظفرآباد‘ تھیلیسیماسے متاثرہ بچوں کوخون کے عطیات کی فراہمی کیلئے پولیس لائن میں فری بلڈ کیمپ واک کاانعقاد

بدھ 9 مئی 2018 17:02

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) تھیلیسیماسے متاثرہ بچوں کوخون کے عطیات کی فراہمی کیلئے پولیس لائن میں فری بلڈ کیمپ واک کاانعقاد‘اہتمام واھبان ویلفیئرٹرسٹ نے کیاتھا،واھبان ٹرسٹ کے ترجمان فداحسین کے مطابق واک میں ریجنل بلڈ سینٹر، تھیلیسیماسنٹرامبور ور مختلف سماجی شخصیات ،واھبان ویلفیئرٹرسٹ کے چیئرمین احتشام اعوان،فرہاداعوان،اشفاق احمد،محسن دلدار،شبیرترک،عرفان احمد،ضیاء عباسی ودیگر سمیت متاثرہ بچوں کے ورثاء ،خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

واک کاآغاز ساتھرہ موڑسے ہوا،شرکاء نے سینٹرل پریس کلب تک مارچ کیا،واک کے شرکاء نے پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر اپنی گفتگومیںو اھبان ویلفیئرٹرسٹ کے چیئرمین احتشام اعوان نے کہاکہ واک کے انعقادکامقصد تھیلیسیما سے متاثرہ بچوں کی زندگیاں بچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ خون کی عطیات کی فراہمی کے لئے شعوراجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تھیلیسیما سے متاثرہ بچیوں کی زنگیوں کو بچانا معاشرے کے ہر فردکی ذمہ داری ہے تاہم نوجوانوں پرزیادہ ذمہ دارایں عائد ہوتی ہیں کہ وہ اپنے خون کے عطیات پیش کرکے اپنے جسم کی زکوٰة اداکریں۔انہوںنے کہاکہ ایک نوجوان شخص کا خون ہر تین ماہ میں ری سکولیٹ ہوتاہے اور خون میں شامل مضراجزاء خارج ہوجاتے ہیں ،نوجوان اگر کون کے عطیات فراہم کریں گے تو ان کا جسم کمزورنہیں زیادہ طاقتور اور اعصاب مضبوط ہونگے کیوں کہ جسم کو تازہ خون میسر آسکے گا۔

انہوںنے کہاکہ حکومت تھیلیسیماجیسے موذی مرض سے خطہ کو پاک کرنے کے لئے قانون سازی کرناہوگی تاکہ نکاح سے قبل تھیلیسیماکاٹیسٹ یقینی بنایاجاسکے اوراس پرض پر قابو پایاجاسکے۔ان کاکہناتھاکہ نکاح سے قبل تھیلیسیماٹیسٹ لازمی قراردیاجائے تاکہ آنے والی نسلیں ایسے موذی مرض سے نجات پاسکیں۔قبل ازیں محکمہ پولیس اورواھبان ٹرسٹ کے اشتراک سے پولیس لائن میں فری بلڈ کیمپ بھی لگایاگیاجس میں پولیس کے جوانوں سمیت دیگر30سے زائدافراد نے تھیلیسیما متاثرہ بچوںکے لئے خون کے عطیات پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :