معروف اختر عباسی کی وفات پر جماعت اسلامی کے قائدین کا اظہار تعزیت

بدھ 9 مئی 2018 20:04

اسلام آبادٍ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود،سابق امراء عبدالرشید ترابی،سردار اعجاز افضل خان،نائب امراء شیخ عقیل الرحمان،نورالباری،راجہ جہانگیرخان،مشتاق ایڈووکیٹ ،ارشد ندیم ،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے مشترکہ طور پر لبریشن لیگ کے راہنما معروف اختر عباسی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی کے قائدین نے کہا کہ معروف اختر عباسی اچھے سیاسی راہنما تھے ان کی دانش سے لوگ استفادہ کرتے تھے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔