گالی اور گولی کے کلچر کو فروغ دینے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ،رانا محمد اشرف

وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوس ناک ہے ،چیئرمین یوسی مانک کی گفتگو

بدھ 9 مئی 2018 21:25

رائیونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن )کے رہنماء چیئرمین یونین کونسل مانک رانا محمد اشرف نے کہا کہ گالی اور گولی کے کلچر کو فروغ دینے والے ملک دشمن اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ،وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوس ناک ہے، وہ ان خیالات کا اظہارپارٹی ورکروں اور میڈیا سے کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ تخت لاہور فتح کرنے والے دس سالوں میں کچرا سے جان نہ چھڑانے والے پنجاب کیا فتح کریں گے ،پانچ سالہ دور حکومت میں پیپلز پارٹی اور نیازی نے خیبر پختونخواہ میں کون سا تیر مارا ہے، کرپشن کنگ کے کرپٹ وزراء نے کرپشن اور عوامی بھلائی کے لئے کچھ نہ کیا ،غیور عوام خدمت کرنے والوں کو ترجیح دیتی ہے ،ن لیگ کا منصوبہ اور نج ٹرین نے مخالفوں پر جلتی آگ پر تیل چھڑکنے کا کام کررہی ہے،17مئی کو چلے گی لاہور میں دھواں بنی گالہ اور بلاول ہاؤس سے نکلے گا ،لا ہور رنگ روڈ نے عوام کو آمدورفت میں جوآسانی دی ہے اسکا ثمر کبھی بھی عوام ترقی خوشحالی کے مخالفین کو نہیں دیں گی، ن لیگ اگلے پروگرام میں ملک کے بڑے شہروں میں میٹرو بس کی فراہمی اور اونج ٹرین کا منصوبے ،موبائل ہیلتھ یونٹس ،طلباء و طالیات کیلئے سکالرشپ پروگرام اور لیپ ٹاپ کی فراہمی دانش سکول سسٹم ،چائلڈ لیبر کا خاتمہ ،آشیانہ ہائوسنگ سکیم ،بلدیاتی نظام کو فعال کرنا ،زراعت اور صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے خصوصی پیکیج، مزیدبے رز گار نوجوانوں کے لیئے بلا سود قرضوں کے منصوبے شروع کریں گے ، ن لیگ کی کاوشوں نے مسلم لیگ ن کو عوام دوست سیاسی جماعت ثابت کردیا ہے ،میاںبرادران فوبیا والے مریضوں کو عوام2018میں ایسا انجکشن لگائیں گے کہ کئی ماہ ہوش ہی نہیں آئے گی ۔