آزادکشمیرکے زلزلہ متاثرہ اضلاع میں تعمیرنو منصوبوں کی تکمیل کیلئے ایرا نے مالی سال 2018,19ء کیلئے دو ارب مختص کردئیے

بدھ 9 مئی 2018 22:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) آزادکشمیرکے زلزلہ متاثرہ اضلاع میں تعمیرنو منصوبوں کی تکمیل کے لئے ایرا نے مالی سال 2018,19ء کے لیے دو ارب روپے مختص کردئیے ، سیکرٹری سیرا سردارمحمدفاروق تبسم نے مظفرآباد ،باغ اور راولاکوٹ کے ڈسٹرکٹ ری کنسٹرکشن یونٹس کے پروگرام منیجرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ گورننس ،تعلیم ،صحت ،ماحولیات کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے منظم حکمت عملی کے تحت منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں ،تاکہ زلزلہ متاثرہ علاقوں کے عوام کو ان منصوبوں کی تکمیل سے بہتر سہولیات میسر آئیں ،سیکرٹری سیرا سردارمحمدفاروق تبسم نے کہا کہ اُن تعلیمی اداروں کے طلباء جنہیں سکولوں کی عمارات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے موسمی حالات میں گرمی اورسردی برداشت کرنا پڑتی ہے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ،دوردراز پہاڑی علاقوں میں زیر تعلیم طلباء کو جس قدر جلد ممکن ہوسکے محفوظ چھت فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں ،اوراُن منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے جنہیں رواں مالی سال میں مکمل کیا جاسکے ،سیرا سیکرٹریٹ میں تینوں ڈسٹرکٹ ری کنسٹرکشن یونٹس کے اعلیٰ افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایراء کی جانب مختص کئے گئے دو ارب روپے سے مالی سال 2018,19میںمنصوبوں کی تکمیل کی ترجیحات پرغوروحو ض کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر پلاننگ عابد غنی میر ،پروگرام منیجر ڈی آر یو راولاکوٹ سردارطاہر محمود ، ،پروگرام منیجر ڈی آر یو باغ ملک ایوب ، پروگرا م منیجر ڈی آر یو راولاکوٹ سردار طاہر ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایم اینڈ ای کامران وانی،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سید انیب گیلانی ایم اینڈ ای آفیسر مظفرآباد مختار احمد قریشی ،ایم اینڈ ای آفیسر باغ عالمگیر خان ،ایم اینڈ ای آفیسر راولاکوٹ امجد صدیق ، ،ایکسئین عامر نذیر چوہدری ، سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :