بہتر معاشرے کا قیام تعلیم کے بغیر نا ممکن ہے ، کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا سر دین محمد

جمعرات 10 مئی 2018 16:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) ملیر کھوکھرآپار میں انیوٹیو پبلک اسکول کے تحت منعقدہ سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سر دین محمد نے کہاکہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا انہوں نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہو تو آپ پہ لازم ہے کہ آپ تعلیم حاصل کریں کیونکہ تعلیم کے بغیر کی گئی محنت رائیگاں جائے گی آج جو دنیا کی ترقی یافتہ ممالک ہیں ان کی ترقی کا راز ہی تعلیم ہے ہمیں خود بھی تعلیم حاصل کرنا ہے اور آنے والی نسلوں کو بھی تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہوگا سر دین محمد نے کہاکہ علم کو اپنا ہتھیار بنا لیں کیونکہ جدید دور سے نمٹنے کے لئے ہمیں علم کا ہی سہارا لینا ہوگا اس موقع پر تقریب سے معروف کراٹے مساسٹر اشرف طائی ،ڈاکٹر ارباب عبدالرشید ،محمد سلیم خمیسانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں اسکول کے طلباء و طالبات نے ٹیبلواور ملی نغمے پیش کئے تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات و اسناد تقسیم کئے اس موقع پر اساتذہ ،طلباء و طالبات کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :