نواز شریف ،خواجہ آصف سے پانچ سال کی تنخواہیں ،مراعات واپس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 10 مئی 2018 16:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف سے پانچ سال کی تنخواہیں اور مراعات واپس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو سپریم کورٹ آف پاکستان تا حیات نا اہل قراردے چکی ہے۔

نا اہل شخص سکیورٹی اور سرکاری مراعات دینا غیر قانونی ہے۔لہٰذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ نا اہل وزیر اعظم نواز شریف اور خواجہ آصف نے پانچ سال تک تنخواہیں اور مراعات وصول کی ہیں وہ فوری ان سے واپس لی جائیں اور ان کو دیے گئے سرکاری گھر ،ملازمین اور گاڑیاں بھی واپس لی جائیں۔