پنجاب سے آنیوالے بھکاریوں نے دارالحکومت مظفرآبا کو آماجگاہ بنا لیا

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) پنجاب سے آنیوالے بھکاریوں نے دارالحکومت مظفرآبا کو آماجگاہ بنا لیا۔ انتظامیہ نے خاموشی اختیارکرلی ‘ سابق امیدوار اسمبلی سید ارسلان بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب سے آنیوالے بھکاریوں نے ہر طبقہ فکر کو لوٹنے کیلئے نئے طریقے اختیار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

مریضوں ‘ریڑھی بانوں ‘تاجروں غرض یہ کہ کسی کو بھی معاف نہیں کرتے ۔ جب تک رقم نہ لیں پیچھا نہیں چھوڑتے ۔ ان بھکاریوں کی پشت پناہی کون کررہا ہے انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے ان کو ہالہ پار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :