Live Updates

چیف جسٹس کے اقدام پر تکلیف پی ٹی آئی یا خیبر پختوا خوا حکومت کو ہونی چاہیے تھی ،ْ نوازشریف کو کیو ہورہی ہے ،ْ فواد چوہدری

چیف جسٹس کے ہسپتال کے دورے سے عمران خان کے جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا ،ْرہنما عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان

جمعرات 10 مئی 2018 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ چیف جسٹس کے اقدام پر تکلیف پی ٹی آئی یا خیبر پختوا خوا حکومت کو ہونی چاہیے تھی ،ْ نوازشریف کو کیو ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے چیف جسٹس نے برتن دے مارا ،ْجو چیف جسٹس برتن دے مارے وہ ملک کا چیف جسٹس ہو سکتا ہی نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاکہ چیف جسٹس نے پشاور میں ہسپتال کا دورہ کیا ، اگر ایسی کوئی بات تھی تو تکلیف پی ٹی آئی کو یا خیبر پختونخوا حکومت کو ہونی چاہیے تھی ، نواز شریف کو کیوں تکلیف ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو مشورہ ہے کہ وہ اسی ہسپتال میں اپنا نفسیاتی معائنہ کرائیں جہاں کا چیف جسٹس نے دورہ کیا تھا۔دوسری جانب اے این پی کے رہنما زاہد خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے ہسپتال کے دورے سے عمران خان کے جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا اور حقیقت عوام کے سامنے آگئی ہے، عمران خان جن ہسپتالوں کو ٹھیک کرنے کی بات کرتے ہیں ان کا حال قوم کے سامنے آگیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات