لیاقت شہید فاونڈیشن علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیئے اہم کردارادا کرے گی‘صابر حسین

جمعرات 10 مئی 2018 19:33

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) لیاقت شہید فاونڈیشن علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیئے اہم کردارادا کرے گی ۔لیاقت حسین نے 2005کے زلزلہ میں کمسر کے مقام پر اپنے ساتھ دیگر 18لوگوں کو بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا ان کی اس بہادری پر اہل علاقہ چھلپانی ،پٹکہ و دیگرنے ان کی یاد میں فاونڈیشن قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

لیاقت شہید فاونڈیشن کے چیئر مین محمد صابر حسین نے کہا ہے کہ اس فاونڈیشن کے قیام کا مقصد دکھی اور مجبور انسانوں کی خدمت کرنا ہے جس طرح لیاقت شہید نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسرے انسانوں کی خاطر اپنی جان قربان کی ہم سب کے لیئے ایک عمدہ مثال ہے

متعلقہ عنوان :