کوٹلی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں‘ہیروئین برآمد ‘2ملزمان گرفتار

جمعہ 11 مئی 2018 18:13

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) کوٹلی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف دو الگ کارروائیوں میں 85گرام ہیروئین برآمد کرتے ہوئی2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ پولیس کوٹلی کے ایس ایچ او طاہر ایوب کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق پولیس نے پہلی کارروائی میں ڈرگ اسمگلرحسین عرف کالوولداللہ دتہ ساکن محلہ جامع مسجد سی30گرام جبکہ دوسری کارروائی میں منشیات فروش شاکر حسین ولد عبدالغنی ساکن تھلیر کالونی سی55گرام ہیروئین برآمد کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔

دونوںگرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کے دو الگ مقدمات کا اندراج کرکے کوٹلی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی کوٹلی عرفان سلیم کی تعیناتی کے بعد کوٹلی پولیس کے ایس ایچ او طاہر ایوب کو منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے ۔منشیات فروشوں کے خلاف تسلسل سے جاری کارروائیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اہل کوٹلی نے پولیس کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے اس عمل کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :