وزیر برقیات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ نثار احمد خان نے اپنے سیاسی کیریئر میں کبھی منفی سیاست نہیں کی ہے ‘

سیاست میں کم وبیس ہر طبقہ فکر کے لوگ ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مسلم لیگ (ن) حلقہ کھوئی رٹہ کے راہنمائوں حاجی اقبال آف گوڑہ ، مرزا ظفر اقبال کا مشترکہ بیان

جمعہ 11 مئی 2018 18:13

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) حلقہ کھوئی رٹہ کے راہنمائوں حاجی اقبال آف گوڑہ ، مرزا ظفر اقبال نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر برقیات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ نثار احمد خان نے اپنے سیاسی کیریئر میں کبھی منفی سیاست نہیں کی ہے سیاست میں کم وبیس ہر طبقہ فکر کے لوگ ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ‘وزیر برقیات کا حال اور ماضی اس بات کاگواہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ حق وسچ کی بات اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جس پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے اقتدار کے ہر دور میں منفر د مقام حاصل کیا ہے ان کا دامن صاف ہے مخالفین بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں دوسری جماعتوں کے قائدین بھی انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں راہنمائوں نے کہا کہ کسی اور کے جرائم میں وزیر برقیات کو ملوث کرنے پر مخالفین کو شرم آنی چاہیے کیونکہ وزیر برقیات دشمنوں کو بھی اپنا بھائی تصور کرتے ہیں انہوں نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو اصولی سیاست کی تلقین کی ہے انہوں نے کہا کہ کارکنان مسلم لیگ ن اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں او ر اوچھے ہتکنڈوں کا مقابلہ کریں ۔