Live Updates

تحریک انصاف قوم پرست جماعت کی جانب سے پیدا ہونے والا خلا ہر حال میں پورا کرنے کی کوشش کریگی

بلوچستان کی عوام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کردار اور کارگردگی سے بخوبی آگاہ ہے، پیپلز پارٹی نے سابقہ دور حکومت میں بلوچستان کو بے دردی سے لوٹا ، پی ٹی آئی کے رہنمائوں کا تقریب سے خطاب

جمعہ 11 مئی 2018 23:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل قاسم خان سوری، نے گزشتہ روز بلیلی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قوم پرست جماعت کی جانب سے پیدا ہونے والا خلا ہر حال میں پورا کرنے کی کوشش کریگی قوم پرست جماعت نے کوئٹہ شہر سے اکثریتی نشستیں جیتی تھی لیکن کوئٹہ شہر کی فلاح و بہبود و ترقی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے آج پورے شہر میں کچرے کا ڈھیر لگا ہوا ہے اس کے علاوہ سیوریج کا مسئلہ اور پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی کا کہنا تھا آج وہی قوم پرست عوام کو ایک بار پھر سبز باغ دکھانے کی کوشیش کررہے ہیںاور پھر کسی اور کے پیچھے کھڑے ہو کر قوم پرستی کا راگ آلاپ رہے ہیں کوئٹہ سٹی سے اکثریت سیٹیں جیتنے کے باوجود اور حکومت میں ہونے کے باوجود کوئٹہ شہر جو کھنڈرات میں تبدیل کیا گیا اور رہی سہی کار قوم پرست جماعت کے مئیر نے پوری کردی ہے باقی بلوچستان کی عوام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کردار اور کارگردگی سے بخوبی آگاہ ہے پیپلز پارٹی نے سابقہ دور حکومت میں بلوچستان کو بے دردی سے لوٹا رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ ہم پوری تیاری سے الیکشن میں اتریں گے اس موقع پر صوبائی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پرامن ، ترقی یافتہ، پڑھا لکھا بلوچستان ہماری منزل ہے ماضی کی طرح ہم عوام کو صرف نعروں پر نہیں بلکہ حقیقی جدوجہد اور خدمت سے ثابت کریں گے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحد پارٹی ھے جو نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ہنہ اوڑک آج علاج و معالجے کی سہولتوں سے محروم علاقہ ہے علاقے ایک سیاحتی مقام ہونے کے باوجود اچھے ہسپتال، ڈاکٹرز اور ادویات سے محروم ہے علاقے کے لیے قوم پرست جماعت نے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کیا انہوں نے چیئرمین عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان کا پارٹی سے کرپٹ عناصر کو نکالنے کا فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے کسی کو بھی پارٹی ڈسپلن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گے صوبائی صدر بلوچستان نے پورے صوبے میں پارٹی کو فعال کیاہے شمولیتی تقریب سے حاجی سیف اللہ کاکڑ، فرید خان ، گل زمان اور طارق خان نے بھی خطاب کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات