الیکشن کمیشن ڈپٹی میئر کراچی کی نااہلی سمیت دیگر اہم کیسز کی سماعت کل پیر کو کرے گا

ہفتہ 12 مئی 2018 17:48

الیکشن کمیشن ڈپٹی میئر کراچی کی نااہلی سمیت دیگر اہم کیسز کی سماعت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) الیکشن کمیشن ڈپٹی میئر کراچی کی نااہلی سمیت دیگر اہم کیسز کی سماعت کل پیر کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے ممبر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تحریک انصاف مغربی پنجاب کے عہدیدار رائے حسن نواز کو عہدے سے ہٹائے جانے ، سینیٹ کے رکن ڈاکٹر اسد اشرف کے خلاف ڈاکٹر زرقا سہر وردی تیمور کی درخواست کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی علی امین گنڈا پور اور یوتھ کونسل اسحاق ساجد قریشی، فاروق ستار کی پی ایس پی میں شامل ہونے والے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ ، سندھ اسمبلی کے اراکین شیخ عبداللہ خالد بن ولایت، محمد دلاور خان ، محمود عبدالرزاق ، ارتضیٰ فاروقی، ندیم، عارف مسیح، بلقیس مختار، ارم عزم فاروقی، رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین ، محمد سلمان خان بلوچ، سفیان یوسف، شیراز وحید کی طرف سے وفاداریاں تبدیل کئے جانے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ اس کے علاوہ غیر قانونی ذرائع سے فنڈز کے حصول کے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خلاف فرخ حبیب کے کیس کی سماعت ہو گی۔