راولپنڈی، چہلم ہنگامہ آرائی کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی

ہفتہ 12 مئی 2018 22:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1کے جج اصغر خان نے چہلم ہنگامہ آرائی کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی ہے عدالت نے چہلم ہنگامہ آرائی کیس میں ملزمان عمر رحمان وغیرہ کے خلاف شہادت طلب کر کے سماعت 19 مئی،پولیس مقابلہ کیس میں ملزم شہزاد کے خلاف سماعت 16 مئی،ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم عبدالواحد کے خلاف 6 گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 14 مئی،اغوا برائے تاوان کیسوں میں ملزم شیر اکبر کے خلاف سماعت16 مئی،واجد کے خلاف سماعت 24مئی،قتل کیس میں ملزم غلام عباس کے خلاف سماعت19 مئی،بارودی مواد برآمدگی کے مقدمات میں ملزم سعد گل کے خلاف سماعت 16 مئی،عرفان کے خلاف سماعت 19 مئی جبکہ ملزم غلام قاسم کے خلاف سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی۔