وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹنے سے 25 سے زائد سیاح دریا میں ڈوب گئے

تین افراد کی لاشیں نکالی لی گئیں ، باقی کی تلاش جاری

اتوار 13 مئی 2018 18:20

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) وادی نیلم میں پہاڑی نالے کے اوپر بنایا گیا پل سیاحوں کے رش کے باعث ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 25 سے زائد افراد تیز رفتار نالے میں بہہ گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں وادی نیلم میں خستہ حال کنڈل شاہی پل ٹوٹ گیا جس کے باعث پل پر کھڑے سیاح نالہ جاگراں میں گرگئے۔

ڈوبنے والے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دریا میں گرے سیاحوں کی تلاش کے لیے امدادی اداروں نے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ دریا کا بہا انتہائی تیز ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پل پر خواتین اور بچوں سمیت 25 سے زائد سیاح کھڑے تھیکہ اچانک پل ٹوٹ گیا اور پل پر موجود تمام لوگ نالے میں بہہ گئے۔ نالہ جاگراں بلندی سے نیچے اترنے والا انتہائی تیز رفتار نالہ ہے جس میں پانی بہت تیز رفتاری سے بہتا ہے لہذا گرنے والے سیاحوں کیبچنے کی امید بہت کم ہے۔ نالے میں ڈوبنے والے تین سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :