نوازسریف نے پاکستان کا وقار مجروح کر دیا، شیری رحمان

مودی کے موقف پر ٹھپہ لگا کر افواج اور شہریوں نے قربانیاں پر پانی پھیر دیا گیا، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی زہر گھولے یہ برداشت نہیں کریں گے،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس

اتوار 13 مئی 2018 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ میاں نوازسریف نے پاکستان کا وقار مجروح کر دیا ہے،پوری دنیا نے سوال اٹھانا شروع کر دیئے ہیں،پیپلز پارٹی نوازشریف کے بیان کو مسترد کرتی ہے، کراچی میں بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو نواز شریف کے بیان سے بہت تکلیف ہوئی ہے ، پتہ نہیں اس بیان سے ان کو کیا تقویت ملتی ہے ،شیری رحمان نے کہا کہ طاقتور قوتوں نے اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو ہدف بنایا ہوا ہے ، مودی کے موقف پر نواز شریف نے ٹھپہ لگایا ہے ،ہم اس بیان سے بھرپور اختلاف کرتے ہیں ، پاکستان کا مقدمہ پی پی ہر سطح پر لڑیں گے ،انہوں نے کہا ہماری افواج اور شہریوں نے قربانیاں دیں ہیں اس پر پانی پھیر دیا گیا ،میاں صاحب کی اپنی تنظیم والے وضاحت دیتے پھر رہے ہیں،کون نہیں چاہتا کے ٹرائل آگے نہیں بڑھے ، اس کیس میں پاکستان نے جو کوششیں کیں وہ کیوں نہیں بتائیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ امن ہو کیوں کہ امن سے جہوریت کے ثمرات ملیں گے،پی پی نے دہشت گردی کے خلاف علم بھی اٹھایا اور قربانی بھی دیں،پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی زہر گھولے یہ برداشت نہیں کریں گے،ایسا لگ رہا ہے کہ وہ ملک سے باہر کھڑے ہوکر سوال پوچھ رہے ہیںں،نواز شریف اور اور ان کی جماعت خود کو جوابدہی سے مستثنیٰ سمجھتی ہے۔

#