حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے، پراپیگنڈے اور سازشیں ناکام ہوں گی،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

اتوار 13 مئی 2018 22:00

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) ضلعی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں نے ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی پراپیگنڈے اور سازشیں ناکام ہوں گی۔ آنے والا دور مسلم لیگ ( ن ) کا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے 2013 ء کی الیکشن کمپین میں عوام سے جو وعدے کیے وہ 100 فیصد پورے کر دیئے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کے گڑیالہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا نمائندگان سے مسلم لیگ ( ن ) کی پانچ سالہ کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سی پیک سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت کے منتخب ہوتے ہی دھرنا پارٹی نے ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے قائدانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر پنجاب سمیت پورے ملک میں تیز رفتار ترقی کے عمل کو جاری رکھا عوام اب باشعور ہو چکی ہے اور ملک کی تقدیر کا فیصلہ عوام نے ووٹ کی پرچی سے کرنا ہے۔