Live Updates

عمران خان کرکٹ کے ہیرو سیاست میں زیرو ،وزیراعظم کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں ،سردار یعقوب خان ناصر

اتوار 13 مئی 2018 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ عمران خان کرکٹ کے ہیرو سیاست میں زیرو ،وزیراعظم کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں ،مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان میں از سرنو منظم کرکے نظریاتی کارکنوں کو یکجہا کریں گے شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کی ترقی ،باقی صوبوں کیلئے مثال ہیں ،ایم ایم اے اسلامی نظام کے نفاذ نہیں بلکہ اسلام آباد کا اقتدار حاصل کرنے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے ،یہ بات انہوں نے اتوا ر کو اپنی رہائش گاہ پر دکی اور لورالائی کے تفصیلی دورے کے واپسی پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،سینیٹر سردار یعقوب خان ناصرنے کہاکہ بار بار پارٹیاں بدلنے والے قوم اور صوبے کے وفادار و خدمت گزار نہیں ہوسکتے ہیں ،جھوٹے دعوئوں اور دلفریب نعروں سے ووٹرز کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا ہے ،سیاستدا ن میں شرافت ،اخلاقیات اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت میدان عمل میں اترے ہیں ،عوام الیکشن میں نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کو مسترد کردیں گے ،زرداری اور نیازی کا گٹھ جوڑ عوام کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ،انہوں نے کہاکہ ووٹ کی طاقت سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ بلوچستان میں ناقابل تسخیر طاقت بنادیں گے ،پارٹی کارکن مایوس نہ ہوں سیاست میں اتار چڑھائو اور مشکل حالات آتے رہتے ہیں ،نظریاتی کارکن ہمیشہ ثابت قدم اور خندہ پیشانی سے مشکلات کا مقابلہ کرتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات