سردار عتیق کا کنڈل شاہی میں پُل گرنے سے سیاحوں کی ہلاکتوں پر رنج وغم کا اظہار‘

حکومت سے امدادی کارروائیاںتیز کرنے کا مطالبہ

پیر 14 مئی 2018 17:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے وادی نیلم میں کنڈل شاہی میں پُل گرنے سے سیاحوں کی ہلاکتوں پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر امدادی کارروائیوںتیز کرے،سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائی اور سیاحوں کی جان ومال کی حفاظت کے لئے مئوثر حکمت عملی مرتب کی جائے۔

(جاری ہے)

سردار عتیق احمد خان نے حادثے میں جاح بحق ہونے والے طلبہ کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں اُن کے لواحقین کے برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :