راولاکوٹ‘ تاریخی عید گاہ ( دریک ) کی بحالی کے لیے عوامی جرگہ ‘ حکومت سے زمین کی بحالی کا مطالبہ

پیر 14 مئی 2018 17:44

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) تاریخی عید گاہ ( دریک ) کی بحالی کے لیے عوامی جرگہ ۔حکومت آزاد کشمیر سے زمین کی بحالی کا مطالبہ ۔کمیٹیوں کی تشکیل ۔راولاکوٹ کی تاریخی عید گاہ دریک جسے ماضی کے اس وقت کے حالات کے پیش نظرانڈسٹریل ایریابنائے جانے محکمہ صنعت وحرفت کے حوالے کیا گیا تھا لیکن تیس سال گزرنے کے باوجود یہاں پر انڈسٹری نہ لگائی جا سکی ۔

اب حالات تبدیل ہو چلے اس زمین کے ایک طرف میڈیکل کالج اور دوسری طرف خواتین کالج قائم ہو چلے اب یہاں پر انڈسٹری کی وجہ سے جہاں بڑی آبادی عید سے محروم ہو جاتی ہے وہاں پر ساتھ میڈیکل کالج گرلز ہائی سکول اور خواتین کالج کی طالبات اخلاقی طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف کھیل بھی نہیں ہو رہے اور نوجوان مثبت سرگرمیوں سے محروم ہو رہے ہیں جرگے میں مختلف کمیٹیاں بنائی گئیں جو حکومت سے بھی رابطہ کریں گی اور دیگر مکاتب فکر اور زمہ داران کو بھی اس سے معاونت لیکر یہ زمین محکمہ سے لیکر عید گاہ کی بحالی کروانے اپنا کردار ادا کرے گی اجلاس سے سابق معاون خصوصی وزیر اعظم ؑڈاکٹر حلیم خان ،پروفیسر افتحار اکبر ،عاقی خان ،منیر احمد قادری ،ظہور صدیق،افطار حسرت ،عبدالرحیم قادری ،طاہر سلیم ،زائد اکبر ،معروف سماجی ورکر فیصل وحید نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :