مشاہد حسین سید کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت
مسلمانوں پر مظالم میں بھارت اور اسرائیل تنہا نہیں بلکہ امریکہ ان دونوں ملکوں کی پشت پناہی کر رہا ہے ،سینیٹرمشاہد حسین سید
منگل 15 مئی 2018 16:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مظالم ہم فلسطین میں بھی دیکھ رہے ہیں جہاں اسرائیلی فورسز گزشتہ ستر برسوں سے فلسطینی عوام کا قتل عام کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر مظالم میں بھارت اور اسرائیل تنہا نہیں بلکہ امریکہ دونوں ملکوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔انہوں نے امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان اس فیصلے کو قبول نہیں کرینگے۔انہوں نے امریکی اقدام کو انتہائی شرمناک قرار دیا اور کہا کہ ہم فلسطینی عوام کیساتھ ہیں اور انکے حوصلوں اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطین کیساتھ یکجہتی کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔سمینار میں متعدد قراردادوں کی بھی متفقہ منظوری دی گئی جس میں فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم اور امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی کی شدید مذمت کی گئی۔قراردادوں میں کہا گیا کہ القدس تمام مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ اور امریکی پشت پناہی کی بھی مذمت کی گئی۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں فلسطین کے سفیر نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ حل کئے بغیر مشرق وسطی میں پائیداد امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم میں برابر کا شریک ہے۔فلسطینی کبھی بھی حق کود ارادیت سے دستبردار نہیں ہونگے ۔فلسطینی سمجھتے ہیں کہ فلسطین کی سرزمین انہیں خدا نے عطا کی ہے اور ایک دن ضرور ہم القدس کو آزاد کر لینگے ۔سمینار سے سینئر ریسرچ سکالر اعجاز حسین،چیئر مین جموں و کشمیر ہیومن رائٹس کونسل نذیر گیلانی،چیئر مین فلسطین فاونڈیشن صابر،آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماء عبدالحمید لون،اردن میں پاکستان کے سابق سفیر عارف کمال،غلام محمد صعفی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.