وفاق المدارس العر بیہ پاکستان کے سالا نہ امتحان 2018ء کے نتا ئج کا اعلان

منگل 15 مئی 2018 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) وفاق المدارس لعر بیہ پا کستا ن نے سالا نہ امتحان 2018 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔نتائج کا علان وفاق المدارس العر بیہ پاکستان کے صدر حضر ت مولانا ڈاکٹر عبد لرزاق اسکندر دامت بر کا تہم العالیہ اور نا ظم اعلیٰ وفاق حضرت مولانا محمد حنیف جالند ھری دامت بر کا تہم العالیہ نے 14 مئی 2018 ء بروز پیر مر کزی دفتر وفاق المدرس ملتان میں کیا ۔

سالانہ امتحانات کے لیے مجموعی طور پر 353604 طلبہ و طالبات کا داخلہ مو صول ہو ا، جن میں سے 339816 نے شرکت کی ۔285533 پاس ہو ئے اور 54283 ناکام ہو ئے۔ کا میابی کا تناسب 84 فیصد رہا ۔درجہ کتب کے طلبہ و طالبات کی تعداد 279661 تھی جس میں سے 270320نے شرکت کی ۔ ان شرکا ء میں سے 219110 کا میاب اور 51210 ناکام ہو ئے ۔

(جاری ہے)

درجہ حفظ کے طلبہ و طالبا ت کی تعداد 73943 تھی جس میں سے 69496 نے شرکت کی۔

ان شرکا ء میں66423 کا میاب اور 3073 ناکام ہو ئے ۔ درجا ت میں ملکی سطح پر اول دو ئم، سوم پوزیشن حاصل کر نے والے طلبہ و طالبات کے نام یہ ہیں۔طلبہ میں سے درجہ عالمیہ سال دوم (ایم اے پارٹ 2 ) میں دارالعلوم اسلا میہ ہالا مٹیاری کے عصمت اللہ نے اول پو زیشن ، جامعہ الٰہیہ لیاقت آباد کر اچی کے حافظ محمد حماد جیلانی نے دوم اور جامعہ دارالعلوم کر اچی کے ریحان علی نے ملکی سطح پر سوم پو زیشن حاصل کی ۔

عالمیہ سال اول (ایم اے پا رٹ 1 ) میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے محمد نعیم نے اول ، جامعتہ العلوم الاسلامیہ الفرید یہ اسلا م آباد کے عرفان اللہ اور جامعہ فرقانیہ دارا لمبلغین کوٹ ادو کے محمد عدنان نے دوم اور جامعہ العلوم الا سلا میہ بنوری ٹائون کراچی کے محمد حسن شاہ نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔ عالیہ سال دوم ( بی اے پارٹ 2 ) میں جامعہ دارالعلوم کراچی کے مہتاب عالم اور عبد الرحمن نے اول ، جامعہ دارا لعلوم عید گاہ کبیر والا خانیوال کے فرخ عثمان نے دوم جبکہ جامعہ عثمانیہ پشاور کے ذاکر اللہ اور جامعتہ العلوم الا سلامیہ بنوری ٹائون کراچی کے محمد احمد نے سوم پو زیشن حاصل کی ۔

عالیہ سال اول (بی اے پارٹ 1 ) میں جامعہ دار العلوم یاسین القرآن کراچی کے محمد برہان ، جامعہ دارالعلوم انوار القرآن نر شک مردان کے حفظ الرحمن اور مدرستہ الامام البخاری کو ئٹہ کے محمد مو سیٰ نے اول ،جامعہ دارالعلوم کراچی کے ذبیح اللہ نے دوم جبکہ جا معہ ا حیاء العلوم گل باغ مردان کے محمد ذوہیب ، جامعہ دارالعلوم کر اچی کے محمد ابراہیم عباسی اور جامعہ فاروقیہ کراچی کے سمیع اللہ نے سوم پو زیشن حاصل کی درجہ ثانو یہ خاصہ (ایف اے ) میں مدرسہ رحمت عالم نارتھ ناظم آباد کراچی کے محمد واسل نے اول ،جامعہ دارا لعلوم کراچی کے محمد وسیم نے دوم اور جامعہ دارالعلوم عید گاہ کبیر والہ کراچی کے محمد نواز نے سوم پو زیشن حاصل کی ۔

درجہ ثانو یہ عامہ (میٹرک ) میں جامعہ دارالعلوم معاذبن جبل کراچی کے محمد طلحہ اصغر نے اول ، جامعہ صفہ سعیدآباد کراچی کے اسامہ نے دوم جبکہ جامعہ خیر المدارس ملتان کے محمد فہیم عباس اور جا معہ عثمانیہ پشاورکے صابر خان نے سوم پو زیشن حاصل کی ۔ درجہ متو سطہ (مڈل) میں جا معہ دارالعلوم کراچی کے نادر خان نے اول ، جامعہ صد یقیہ نزد گلشن معمار کراچی کے محمد اسماعیل نے دوم جبکہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے عبدالرحمن اور جامعتہ الصفہ سعید آباد کراچی کے محمد اکرام نے ملکی سطح پر سوم پو زیشن حاصل کی۔

دراسات دینیہ سال دوم میں جامعہ محمد یہ تو نسہ شریف ڈیرہ غازیخان کے محمد یونس نے اول ، دارالعلوم اسلامیہ سینٹرل جیل اڈیا لہ راولپنڈی کے محمد ارشد نے دوم اور دارالعلوم صوابی مانیری پایاں صوابی کے یاسر علی خان نے سوم پو زیشن حاصل کی ۔ دراسات دینیہ سال اول میں جامعہ حفصہ عبد الحکیم خانیوال کے یاسر ندیم نے اول ، دارالعلوم الاسلامیہ سینٹر ل جیل لاہور کے سلطان احمد نے دوم اور جامعہ صدیقیہ لا لہ رخ راولپنڈی کے محمد حسان نے سوم پو زیشن حاصل کی ۔

تجوید للعلماء میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے محمد عباس نے اول ، جامعہ اشرفیہ لاہور کے شاہ فیصل نے دوم اور جامعتہ العلوم الشرعیہ حب لسبیلہ کے محمد قاسم نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔ تجوید للحفاظ میں جا معہ عثمانیہ پشاور کے محمد سلیمان نے اول ، جامعہ تعلیم القرآن مینگورہ سوات کے ثنا ء اللہ نے دوم اور جامعہ عثمانیہ پشاور کے جلال احمد نے سوم پو زیشن حاصل کی۔

اسی طرح طالبات میں درجہ عالمیہ سال دوم میں جامعہ بناء العلم رائیو نڈ لاہور کی ماریہ یو سف نے اول پو زیشن ، جامعہ مرکز فہم الدین کر اچی کی سامعہ حسین نے دوم جبکہ جامعہ مخزن العلوم خانپور رحیم یار خان کی میمونہ خالد اور جامعہ بنوریہ کراچی کی رابعہ زاہد نے ملکی سطح پر سوم پوزیشن حاصل کی ۔ درجہ عالمیہ سال اول میں جامعہ اشرفیہ کالج لاہور کی اقصیٰ یو سف نے اول ، جامعہ خنساء للبنات شریف آباد کراچی کی خیر النساء اور جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات اکوڑہ خٹک نو شہرہ کی صائمہ گل نے دوم جبکہ جامعہ دارالعلوم کراچی کی منزہ گل ، جامعہ بنوریہ کراچی کی عائشہ آفریدی ، جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات اکبر پورہ نو شہرہ کی منیبہ عارف اور جامعہ مرکز فہیم الدین کراچی کی عاصمہ زیب نے سوم پو زیشن حاصل کی ۔

عالیہ سال دوم میں جامعہ فاطمتہ الزہرا ء للبنات نو تھیہ جدید پشاور کی عزرا نے اول ، جامعہ اشرف البنات پشاور کی فائیقہ فیاض نے دوم اور جامعہ دارالعلوم اسلامیہ فاروقیہ سلطان آباد کراچی کی بریرہ نے سوم پو زیشن حاصل کی ۔ درجہ عالیہ سال اول میں جامعہ طیبہ لبنات الاسلام سیالکوٹ کی سحر مبین نے اول ، جامعہ اشرف البنات پشاور کی قرة العین نے سوم اور جامعہ اشرف البنات پشاور کی بلقیس نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔

درجہ ثانو یہ خاصہ سال دوم میں معہد الخیل الا سلامی بہادر آباد کراچی کی سیدہ مدیحہ نے اول ، جامعہ فاطمتہ الزہر اء للبنات نو تھیہ جدید پشاور کی سائرہ کنول نے دوم پوزیشن اور جامعہ عائشہ صد یقہ للبنات بغدادہ مردان کی حسینہ گل نے سوم پو زیشن حاصل کی ۔ درجہ ثانویہ خاصہ سال اول میں جامعہ بناء العلم رائیونڈ لاہور کی ثناء اصغر نے اول پو زیشن ، جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات نادرآباد بیدیاں روڈ لاہور کی عمارہ عطاء اللہ نے دوم جامعہ نظامیہ للبنات ناظم آباد کراچی کی آمنہ نے ملکی سطح پر سوم پو زیشن حاصل کی۔

دراسات دینیہ سال دوم میں جامعہ عر بیہ اسماء للبنات سر گودھا کی زنیرا کون نے اول پو زیشن ، جا معتہ العلوم الاسلامیہ دہلی گیٹ ملتان کی حافظہ ثمرین فاطمہ نے دوم اور مدرسہ خد یجہ الکبریٰ للبنات ڈگری میر پور خاص کی عفراء نے سوم پو زیشن حاصل کی ۔ دراسات دینیہ سال اول میں جامعہ دارالعلوم معاذبن جبل نارتھ ناظم آباد کراچی کی انعم اسماعیل نے اول ، جامعہ عمر بن خطاب سرائے صالح ہری پور کی ندا علی نے دوم اور مدرسہ اہل بیت للبنات قصور کی عارفہ طاہر نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔

تجوید للعالمات میں جامعہ فاطمہ الزہراء للبنات ژوب کی بخت نامہ نے اول ، جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ نارابو سمند لکی مروت کی یسٰین بی بی نے دوم جبکہ جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ نار ابو سمند لکی مروت کی زینت بی بی اور جامعہ امہات المو منین ڈھوک غزن میا نوالی کی روبینہ تاج نے سوم پو زیشن حاصل کی۔ صدر وفاق اور ناظم اعلیٰ وفاق نے نتائج کو شاندار اور بہتر ین قرار دیتے ہو ئے کا میاب ہو نے والے طلبہ طالبات اور بالخصوص نمایاں پو زیشن حاصل کر نے والے جامعات اور طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور ان کی مزید ترقی اور کامیابی کے لیے دعا کی ۔

انہوں نے اس مو قع پر دفتر وفاق المدرس کے جملہ کار کنان کی خد مات کو سراہتے ہو ئے انہیں مختصر ترین وقت میں صحیح ترین نتائج کی تیاری پر خراج تحسین پیش کیا۔