لاہور، (ن) لیگ پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والی جماعت بن چکی ہے، محمد اشرف بھٹی

میاں نواز شریف ہی پاکستان کو نقصان پہنچانے والی واحد شخصیت ہیں کہ جن کو یہاں کے عوام نے تین مرتبہ وزیراعظم کے عہدے کے لئے منتخب کیا مگر وہ پاکستان کے خلاف ہی کام کررہے ہیں، سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی لاہور

منگل 15 مئی 2018 20:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عوام ابھی سے اس بات کا فیصلہ کر لیں کہ انہوں نے آنے والے الیکشن میں بھارتی وزیراعظم مودی کے یار میاں نواز شریف کی جماعت (ن) لیگ کو ووٹ دینے ہیں یا پھر بھارت اور امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو جیسے بہادر نڈر اور دلیر لیڈروں کوووٹ دینے ہیں (ن) لیگ پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والی جماعت بن چکی ہے اور میاں نواز شریف پاکستان کے لئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں ۔

وہ اپنے حلقہ انتخاب میں ووٹرز سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف ہی پاکستان کو نقصان پہنچانے والی واحد شخصیت ہیں کہ جن کو یہاں کے عوام نے تین مرتبہ وزیراعظم کے عہدے کے لئے منتخب کیا مگر وہ پاکستان کے خلاف ہی کام کررہے ہیں ان کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی اور دشمن کی ضرورت ہی نہیں ہے ان کے ملک دشمن بیانات کے باوجود باشعور (ن) لیگی کارکنوں کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے ان کو چاہئے کہ وہ ان کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی جیسی محب وطن جماعت میں شامل ہو جائیں اسی میں ان کی بھی بہتری ہے وگرنہ (ن) لیگ جیسی ملک دشمن جماعت کا نام لینے والے بھی عوام کی طاقت سے عبرت کا نشان بن کررہ جائیں گے۔