پشاور ،آل پاکستان واپڈا ہائیڈ رو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں یوم احتجاج

پسکو کے 70 فیصد خالی آسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتی کی جائے، بجلی کے بڑھتے ہوئے جان لیوا حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائیں جائیں ،مقررین کا جلسہ سے خطاب

منگل 15 مئی 2018 21:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈ رو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام مرکزی چیئر مین گوہر تاج ، صوبائی چیئر مین حاجی محمد اقبال ، سیکرٹری مستجاب مزدوریار ، ڈپٹی چیئر مین علی سید ،وا ئس چیئرمین نصیر اللہ مہمند ، جائنٹ سیکرٹری طارق خان اور دیگر کی قیادت میں واپڈا کے سینکڑوں محنت کشوں نے پسکو میں بجلی کے بڑھتے ہو ئے جان لیوا حادثات ، پی سی پولز کی تنصیب اورچارسدہ پی ٹی آئی کے رہنماافراسیاب کی غنڈی گردی اور پسکو میں 70 فی صدخالی آسامیوں پر بھرتی میں غیرمعمولی تاخیر کے خلاف یوم احتجاج منایا بعد ازاں عطاء لیبر ہال نشترآباد سے ہشتنگری چوک تک ریلی بھی نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت ،واپڈا تھارٹی اور پسکو انتظامیہ پر زور دیا کہ پسکومیں بجلی کے بڑھتے ہوئے جان لیوا حادثات کی روک تھام کے لئے اور فیلڈ سٹاف پر کام کی دبائو کم کرنے کیلئے بلاتاخیر پسکو میں70 فیصد خالی آسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتی کی جائے واضح رہے کہ فیلڈ سٹاف کی کمی کی وجہ سے آئے روز بجلی کے مہلک او ر غیر مہلک حادثات رونما ہو رہے ہیں جسکی وجہ سے ادارہ پسکو محنتی لائن سٹاف سے محرو م ہورہی ہیں واضح رہے کہ فیلڈ سٹاف کے مقابلے میں افسران کی تعداد کئی گنا زیادہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پسکو کے لائن سٹاف نے خیبر پختونخوا اور بالخصوص پشاور کے مختلف مقامات پر پی سی گول پولز کی تنصیب پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پی سی پول یعنی سیمنٹ کے بنے ہو ئے پول پر کام خود کشی کے مترادف قراردیا ہے لہٰذا ڈویژنل سطح پر پسکو کے دفاتر کو بکٹ فٹڈ گاڑیاں فراہم کی جائے اور بلاتاخیر پسکو میں 70 فی صدخالی آسامیوں پر بھرتی کو یقینی بنا کر حادثا ت بجلی پر قابوپانے کے پی سی پولز کی بجائے لائف ٹائم گارنٹی والے لوہے کے بنے ہوئے سٹکچر ز پول کو ترجیح دی جائے تاکہ حادثات بجلی پر قابوپایاجاسکے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز چارسدہ میں پسکو پولیس اور واپڈا اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے پی ٹی آئی چارسدہ کے رہنما افراسیاب جو کہ بجلی چور ی میں ملوث تھا کی کنکش کاٹ دی بعدازاں افراسیاب نے دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ پسکو اور پولیس کی مشتر کہ ٹیم پر حملہ کیا ملزم افراسیاب کے خلاف خانمائی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ جمہوریت ، اصلاحات اور تبدیلی کے دعویدار حکومت نے ایس ایچ او چارسدہ پولیس اسٹیشن عرفان کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا آخر میں انہوں نے حکومت اور پولیس کے اعلی ٰ حکام کو خبر دار کیا کہ ایس ایچ او عرفان کو باعزت طور پر بحال کرکے ایف آئی آر میں نامزد ملزم افراسیاب کو بلاتاخیر گرفتار کیا جائے بصورت دیگر صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال شروع کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا ۔