تاجر برادری عوام کو رمضان میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں گے‘چوہدری عجائب حسین

جمعرات مئی 14:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) انجمن تاجران ہٹیاں دوپٹہ بازار کے صدر معظم علی مغل، جنرل سیکرٹری چوہدری عجائب حسین نے کہا ہے کہ تاجر برادری عوام کو رمضان میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ہٹیاں دوپٹہ بازار کے تاجر ماہ مقدس میں کمائی سے زیادہ خدمت کو ترجیح دینگے تاکہ ماہ مقدس میں روزہ داروں کو سہولیات فراہم کرکے خالق کائنات کو راضی کیا جاسکے، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہٹیاں دوپٹہ بازار کے تاجروں نے فیصلہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں انسانیت کی خدمت کو ترجیح بنائیں گے، اور رمضان میں انتظامیہ، پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں سے تعاون کرینگے، تمام تاجر ہٹیاں دوپٹہ بازار ماہ مقدس میں رواداری، بھائی چارے، اخوت کے ماحول کو پروان چڑھانے کے لیے کردار ادا کرینگے، ماہ مقدس میں خالق کائنات کی عبادت میں مصروف روزہ داروں کو ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش فراہم کرینگے۔

متعلقہ عنوان :