مسلم لیگ ن کی حکومت ریاست میں انقلابی اقدام کر رہی ہے میرٹ کی بحالی او ر بد معاشی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، چوہدری ندیم اختر

جمعرات 17 مئی 2018 14:55

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کی حکومت ریاست میں انقلابی اقدام کر رہی ہے میرٹ کی بحالی او ر بد معاشی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور آزاد خطے میں تعمیرو ترقی کا انقلاب آگیا ہے لو گ عملی تبدیلی محسوس کر رہے ہیں بھمبر تا جاتلاں اور بھمبر تا چڑیاولہ روڈکی تعمیر سے حلقہ بھمبر کی عوام کا دیرینہ مسلئہ حل ہو جائے گا آج حلقہ بھمبر میں دو ارب سے زائد مالیت کے منصوبے جاری ہیں جو سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق کے تعمیری ذہن کی عکاسی کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ن آئیر لینڈ آزاد کشمیر ونگ چوہدری ندیم اختر نے بھمبر پریس کلب میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھمبر بلخصوص حلقہ بھمبر میں جتنی بھی تعمیر و ترقی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ساری چوہدری طارق فاروق نے کی ہے بھمبر میں بلدیہ اور ضلع کونسل کی عمارتوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد جنڈی چونترہ کے مقام پرایک بڑے پارک کی تعمیر بھمبر بائی پاس روڈ کی تعمیر پاسپورٹ آفس کا قیام پریس کلب کی بلڈنگ بھمبر میں جیل اور سٹیڈیم کی تعمیر بھمبر سے درائیاں اور درائیاں سے براستہ کسگمہ کاکڑہ ٹائون تک سڑک کی تعمیر سے اس کے گر دو نواح بسنے والے لوگوں کیلئے ایک نعمت ہو گی اور ایک انقلاب کی نوید ہو گی۔

متعلقہ عنوان :