اٹھارہ ہزاری، سابق ایم پی اے فیصل حیات جبوآنہ کو جیل سے رہا کر دیا گیا

جمعرات 17 مئی 2018 21:27

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں سابق ایم پی اے فیصل حیات جبوآنہ کو گزشتہ شام جھنگ جیل سے رہا کر دیا گیا ایم پی اے عون عباس خان سیال وائس چیئرمین ضلع کونسل محمد اقبال خان سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے رہائی کے موقع پر ان کا استقبال کیا اور انہیں قافلے کی صورت میں آبائی رہائشگاہ جبوآنہ لایا گیا 2008میں جنرل الیکشن کے موقع پر پولنگ اسٹیشن رشید پور کے پریذائیڈنگ آفیسر نے مبینہ جھگڑا کرنے کے الزام میں اپنے اختیارات کے تحت انہیں ایک ماہ قید کی سزاء دی تھی جو ضلعی عدالتوں نے بھی برقرار رکھی فیصل حیات جبوآنہ نے اس فیصلے کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے سات مئی کو خود گرفتاری پیش کی جس کے بعد انہوں نے عدالت عالیہ میں معروف قانون دان اعظم نذیر تارڑ،مظہر علی گھلو اور فخر عباس خان ایڈووکیٹ کے ذریعے اس فیصلے کو چیلنج کیا لاہور ہائیکورٹ کے جج سردار احمد نعیم نے اپیل کی سماعت کے بعد مذکورہ سزاء کو معطل کر کے انہیں جیل سے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا کیس کی مزید سماعت بعد میں ہو گی ۔