سب کا حساب ہوگا اور ہم سب کو حساب دینا ہوگا، نواز شریف

جمعہ 18 مئی 2018 13:40

سب کا حساب ہوگا اور ہم سب کو حساب دینا ہوگا، نواز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اب سب کا حساب ہوگا اور ہم سب کو حساب دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو احتساب عدالت کے کمرے میں سابق وزیراعظم نواز شریف معمول کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہیں تاہم جمعہ کو سماعت کے موقع پر ایسا نہیں ہوا۔ سماعت کے بعد روانگی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب نے کہا ہے میاں صاحب کو 30 سال کا حساب دینا ہوگا جس پر نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب سب کا حساب ہو گا ،ْہم سب کو حساب دینا ہو گا