مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں منافع خوروں کی جانب سے روزہ داروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے

اشیاء خوردونوش میں 40سے 50روپے اضافہ! جبکہ گیس فی کلو 135تا 140روپے میں فروخت ہورہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں

جمعہ 18 مئی 2018 15:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) رمضان المبارک کے دوسرے روز مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں منافع خوروں کی جانب سے روزہ داروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہی! پرائس کنٹرول کمیٹی ناکام ،ْ اشیاء خوردونوش میں 40سے 50روپے اضافہ! جبکہ گیس فی کلو 135تا 140روپے میں فروخت ہورہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ! بلدیہ کی جانب سے لگائے جانے والے سستے بازار میں گلی سڑھی سبزی فروخت ہونے لگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں جہاں روزہ داروں کو خصوصی پیکج دیا جاتا ہے وہاں منافع خوروں نے تمام تر ریکارڈ توڑ دیے ! مظفرآباد کے مختلف علاقوں چہلہ بانڈی ، سماں بانڈی ، شوائی، لوئر پلیٹ سمیت دیگر مقامات پر سبزی فروٹ سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں 40سے روپے تک کا اضافہ کردیاگیا وہا ں گیس بھی 135تا 140روپے تک فروخت کیاجارہا ہے جس کی وجہ سے روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،پرائس کنٹرول کمیٹی بھی روکنے میں ناکام ہوکر رہ گئی ! اپنی کارگردگی بنانے کیلئے صرف اپنے دفاتروں سے ریٹ لسٹ جاری کردیتے ہیں جس کو منافع خوروں نے پہلے ہی مسترد کردیا ہے ، عوام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے اُن کی سرپرستی کررہی ہے جو کہ سوالیہ نشان ہے