اسلام آباد قصبے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے پر امن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال

جمعہ 18 مئی 2018 17:40

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوںنے اسلام آباد قصبے میں پر امن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے قصبے میں چینی چوک ریشی بازار میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ گنز سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ادھر جامع مسجد اسلام آباد کے لائوڈ اسپیکروں سے آزادی کے نغمے نشر کئے جارے ہیں جہاں سے حریت رہنماء اور عالم دین قاضی یاسر نے نماز جمعہ کے اجتماع سے قبل ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کیا ۔ قاضی یاسر نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارت کشمیری نوجوانوںکو ہتھیار اٹھانے پر مجبور کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :