میونسپل مجسٹریٹ چوہدری محمد مختار کا اسلام گڑھ بازار کا دورہ ‘ریٹ لسٹوں کی چیکنگ کی حد تک محدود رہا

جمعہ 18 مئی 2018 21:35

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) میونسپل مجسٹریٹ چوہدری محمد مختار کا اسلام گڑھ بازار کا دورہ ریٹ لسٹوں کی چیکنگ کی حد تک محدود رہا۔عوام کو ریلیف دلوانے میں مکمل ناکام رہے۔رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں نے عوام پر قیامت برپا کر دی۔روزانہ دن 2بجے کے بعد ریٹ لسٹیں غائب کر کے عوام کو مہنگائی کی پھکی دینے میں مصروف ۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل مجسٹریٹ چوہدری محمد مختار نے میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ کے دیگر عملے کے ہمراہ بازار کا دورہ کیا۔ریٹ لسٹیں چیک کیں،صفائی وستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا اور چند ایک بیکرز کا فرضی دورہ کر نے کے بعد موصوف اپنی راہ پگڑ لئے۔اہلیان اسلام گڑھ نے میونسپل مجسٹریٹ کے دورے کو فرضی دورہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میونسپل مجسٹریٹ نے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے منافع خوروں کو کھلی چھٹی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

روزانہ دن 2بجے کے بعد سبزی،فروٹ،برائلز مرغ سمیت دیگر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کی لسٹیں غائب کر دی جاتی ہیں اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا ہے۔عوام علاقہ نے کہا کہ انتظامیہ نے اگر دورہ کرنا ہی ہے تو شام 5بجے کے بعد بازار کا دورہ کیا کریں تاکہ مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :