مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام (کل)3رمضان المبارک کو’’ یوم سیدہ فاطمة الزھراؓ و شہداء زلزلہ‘‘ منایاجائیگا

تقریب مسجد شریف مرکزی عیدگاہ میںمنعقدہوگی‘وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان،علماء و مشائخ سمیت اہم شخصیات کی شرکت متوقع،انتظامات مکمل

جمعہ 18 مئی 2018 21:58

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام آج 3رمضان المبارک کو’’ یوم سیدہ فاطمة الزھراؓ و شہداء زلزلہ‘‘ منایاجائے گا‘تقریب مسجد شریف مرکزی عیدگاہ میںمنعقدہوگی‘وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان،علماء و مشائخ سمیت اہم شخصیات کی شرکت متوقع،انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

مرکزی سیرت کمیٹی کے ترجمان کے مطابق مرکزی سیرت کمیٹی حسب سابق 3رمضان المبارک کو سیدہ ئِ کائینات حضرت سیدہ فاطمة الزھرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے یوم وصال اورشہداء زلزلہ کے ایصال ثواب و بلندی درجات کیلئے تقریب و افطار ی کا اہتمام کرے گی،تقریب میں نمازظہر کے بعد قرآن خوانی،نمازعصر کے بعد محفل میلادالنبیؐ اور علماء کرام کا خطاب ہوگا اور وقت افطاراجتماعی دعا کی جائے گی، تقریب میں وزیراعظم آزادکشمیر سمیت اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

صدر مرکزی سیرت کمیٹی صاحبزادہ پیرمحمد سلیم چشتی نے یوم شہداء زلزلہ کی مناسبت سے اپنے گھروں میں انفرادی طور پر دعائیہ تقریبات کرنے والے شہریوں سے کہاہے کہ وہ اس اجتماعی تقریب میں شامل ہوں ۔

متعلقہ عنوان :