بینک آف آزاد کشمیر اور میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مابین آسان شرائط پر قرضے دینے کا معاہدہ طے پا گیا

جمعہ 18 مئی 2018 21:38

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) بینک آف آزادجموں و کشمیر اور میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان آسان شرائط پر قرضے دینے کے سلسلہ میں MOU کی تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں بینک آف آزادجموں و کشمیر کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران صمداور وائس چانسلر مسٹ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے ایم او یو کے سلسلہ میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

بینک آف آزادجمو و کشمیر کے ڈویژنل ہیڈ کریڈ ٹ اکرم اعوان اور مسٹ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ٹرثر چوہدری ظفر اقبال نے ایم او یو پر باقاعدہ دستخط کیے مسٹ یونیورسٹی اور بینک آزادجموں و کشمیر کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت یونیورسٹی کے طلباء و طالبات، مسٹ یونیورسٹی کے ملازمین کوگھر بنانے ،گاڑیوں کے لئے اور سیلری قرضہ جات کے لئے کم مارک اپ پر قرض دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

معاہدہ کی تقریب میں مسٹ کی طرف سے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن،رجسٹرار مسٹ محمد وارث جرال،ایڈیشنل ٹرثرر محمد زاہد،جبکہ بنک آف آزادجموں و کشمیر کی طر ف سے ایم ڈی عمران صمد ,ڈویژنل ہیڈ کریڈٹ اکرم اعوان ،ریجنل چیف حفیظ اللہ ،ڈویژنل چیف محمدعارف چوہدری ،جی ایم ،طارق محمود خان،چیف منیجر راجہ وسیم خان ،ڈسٹرکٹ انفارمیش آفیسر محمد جاوید ملک اور سینئر صحافی راجہ حبیب اللہ خان موجود تھے۔

بینک آف آزادجمو و کشمیر کے ڈویژنل ہیڈ کریڈ ٹ اکرم اعوان اور مسٹ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ٹرثر چوہدری ظفر اقبال نے ایم او یو پر باقاعدہ دستخط کیے ۔ وائس چانسلر مسٹ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ جس ملک کی یونیورسیٹیوں کا تعلیمی معیار بین الاقوامیطرز کا ہو اور اس ملک کے بینک یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کے لیے کارو بار اور انڈ سٹریز لگانے کے لیے آسان شرائط پر قرضے دیں تو پھر اس ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہو سکتی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ بینک آزادجموں و کشمیر کی مسٹ یونیورسٹی کے ساتھ ہونے والیMOUکے تحت جو آسان شرائط پر قرضے دئیے جائیں گے اس سے آزادکشمیر میں بے روز گاری کا خاتمہ ہو گا اور ریاست کی معاشی و اقتصادی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہو ں گے ۔ انھوں نے کہا کہ آج دنیا میں ترقی کے لیے مختلف آئیڈ یا کو پرو موٹ کیا جا رہا ہے نت نئے آئیڈ یا کو سامنے رکھتے ہوئے لوگوں اور اداروں میں بہتری لائی جا سکتی ہے ۔

انھوں نے بینک آزادجموں و کشمیر کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی بینک آف آزادجموں و کشمیر عمران صمد نے کہا کہ بینک آزادجموں و کشمیر ریاست کا بینک ہے جو دن بدن ترقی کی منازل طے کر ہا ہے ۔ بینک کے اثاثہ جات 10 ارب کے قریب ہو چکے ہیں ۔ بینک آزادجموں و کشمیر نے گزشتہ سال آزاد حکومت کو10 کروڑ ٹیکس جمع کروائے ہیں ۔ بینک آزادجموں و کشمیر ریاست کے لوگوں اور اداروں کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کر رہا ہے ہماری کوشش ہے کہ بینک آزادجموں و کشمیر کو ریاست کا تاج نایا جائے ۔

انھوں نے مسٹ اور بینک آزادجموں و کشمیر کے درمیان ہونے والے معاہدے کو خوش آئیندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بینک ریاست کی معاشی خوشحالی اور ترقی میں ریڑ ھ کی ہڈ ی ثابت ہو گا بینک دن بدن ترقی کے منازل طے کررہا ہے انھوں نے کہا کہ بینک آزادجموں و کشمیر مسٹ یونیورسٹی کے MBA کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو گولڈ میڈل دے گا اور شعبہ کی ترقی کے لیے بینک ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا ۔