ٹیکساس کےاسکول میں فائرنگ، مارے گئے افراد میں پاکستانی طالبہ بھی شامل

سبیکا شیخ سانتافے، ٹیکساس میں ایکسچینج ایئرپروگرام کی طالبہ تھی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 19 مئی 2018 04:23

ٹیکساس کےاسکول میں فائرنگ، مارے گئے افراد میں پاکستانی طالبہ بھی شامل
ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی۔2018ء) ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ کے واقعہ میں مارے گئے افراد میں پاکستانی طالبہ بھی شامل ہے۔ پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سانتافے،ٹیکساس میں ایکسچینج ایئرپروگرام کی طالبہ تھی۔ ٹیکساس میں پاکستانی قونصل خانے کی پاکستانی طالبہ کے جاں بحق ہون ےکی تصدیق کی ہے۔ ٹیکساس میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستانی طالبہ سبیکاسےمتعلق ابتدائی معلومات ملی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نےسبیکا کے جاں بحق ہونے سے آگاہ کیا ہے۔ عائشہ فاروقی کے مطابق لوکل امریکی انتظامیہ واقعےکی جگہ امدادی کارروائیاں کررہی ہے جبکہ امریکی سفارتخانے نے سبیکا کے اہلخانہ سے رابطہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب امریکامیں پاکستان کے سفیراعزازچودھری نے سانتافے فائرنگ واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ ہم سبیکا کےلواحقین اور دوستوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

یاد رہے کہ آج امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس افسر بھی زخمی جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔حملہ آور ممکنہ طور پر اسکول کا طالب علم ہے جس نے کلاس میں گھس کر شاٹ گن سے فائرنگ کردی۔ سنتافی کے شیرف ایڈ گنزالیز کے مطابق حملہ آور کے علاوہ ایک اور شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر طالب علم ہیں۔