پیپلز پارٹی کی قیادت کاامریکہ میں فائرنگ کے نتیجے میں معصوم طلبہ کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار

پاکستانی بیٹی سبیکا عزیز کی ہلاکت پر دلی صدمہ پہنچا ،تمام سوگواروں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں‘ آصف زرداری، بلاول بھٹو

ہفتہ 19 مئی 2018 13:15

پیپلز پارٹی کی قیادت کاامریکہ میں فائرنگ کے نتیجے میں معصوم طلبہ کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے امریکی شہر کا سانتافے ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں معصوم طلبہ کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردارینے اپنے بیان میں کہا کہ معصوم طلبہ کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے ۔

اس میں پاکستانی بیٹی سبیکا عزیز کی ہلاکت پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔سبیکا عزیز سمیت تمام سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں پرتشدد واقعات میں اضافہ امریکا کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔کسی بھی معاشرے کے لئے تشدد اور عدم برداشت زہر قاتل ہیں۔