ایس پی جہلم ویلی راجہ اظہراقبال نے باقاعدہ چارج سنبھال لیا

ہفتہ 19 مئی 2018 19:24

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ایس پی جہلم ویلی راجہ اظہراقبال نے باقاعدہ چارج سنبھال لیا اس موقع پر ضلع بھر کے پولیس آفیسران بشمول ایس ایچ او صاحبان،نے شرکت کی اس موقع پر ایس پی جہلم ویلی راجہ اظہراقبال کو چناری ،لیپہ،چکار،سٹی ،سی آئی،ٹریفک کے ایس ایچ او صاحبان نے اپنی حدود اور کیسز کے متعلقہ تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس پی جہلم ویلی راجہ اظہراقبال نے کہا کہ ہٹیاں بالا ایک پرامن اورمثالی ضلع ہے ، امن وامان کی بحالی میری ذمہ داری ہے ، عوامی تعاون سے ہی جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے ،عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے کے لیئے تمام تروسائل کو بروئے کار لاؤں گا ، یہاں پر سیاسی مذہبی ہم آہنگی روادری اخوت بھائی چارہ ناقابل فراموش ہے ، پولیس عوام کے جان ومال کی ذمہ دار ہے امن وآمان اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے ماہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیئے انتظامیہ کے ہمراہ پولیس ریٹ لسٹ چیک کریں ضلع بھر میں امن وآمان کو برقرار رکھنے کے لیئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی جہلم ویلی راجہ اظہراقبال نے کہا کہ جہلم ویلی پرامن ضلع ہے میرے دفتر کے دروزاے عوام کے لیئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں کوئی شکایت ہو تو مجھ سے برائے راست رابطہ کرسکتے ہیں جرائم پر قابو عوامی تعاون سے ہی پایا جاسکتا ہے۔