ہم سے بہت سی غلطیاں ہوئیں لیکن ہم نے بہت سی کامیابیاں بھی سمیٹیں ،منگل کو سیاسی جماعتیں ملکر نگران وزیراعظم کا سامنے رکھیں گی ،دس برسوں میں جمہوریت کو ملنے والی تقویت میں میڈیا کا کردار اہم رہا ،نیا الیکشن مشکل مرحلہ ہے ، ہم آنے والے انتخابات کے بعد دس سال مکمل کریں گے

وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا افطار ڈنر سے غیر رسمی خطاب اور میڈیاسے گفتگو

ہفتہ 19 مئی 2018 21:41

ہم سے بہت سی غلطیاں ہوئیں لیکن ہم نے بہت سی کامیابیاں بھی سمیٹیں ،منگل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم سے بہت سی غلطیاں ہوئیں لیکن ہم نے بہت سی کامیابیاں بھی سمیٹیں ،منگل کو سیاسی جماعتیں ملکر نگران وزیراعظم کا سامنے رکھیں گی ،دس برسوں میں جمہوریت کو ملنے والی تقویت میں میڈیا کا کردار اہم رہا ،نیا الیکشن مشکل مرحلہ ہے ، ہم آنے والے انتخابات کے بعد دس سال مکمل کریں گے ۔

ہفتہ کو افطار ڈنر سے غیر رسمی خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے بہت سی غلطیاں ہوئیں لیکن ہم نے بہت سی کامیابیاں بھی سمیٹیں ، چین پاکستان اقتصادی راہداری بہت بڑی کامیابی رہی ،منگل کو سیاسی جماعتیں ملکر نگران وزیراعظم کا سامنے رکھیں گی ،پاکستان میں مسائل کا حل صرف مضبوط جمہوریت میں ہے ، دس برسوں میں جمہوریت کو ملنے والی تقویت میں میڈیا کا کردار اہم رہا ،نیا الیکشن مشکل مرحلہ ہے ، انتخابات شفاف ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے انتخابات کے بعد دس سال مکمل کریں گے ۔ مریم اورنگیزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی صفوں میں مکمل اتحاد ہے ، مسلم لیگ (ن) نے اپنے منشور پر عمل پیرا ہو کر عوامی خدمت کی ہے،موجودہ حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں ،آئندہ عام انتخابا ت مقررہ وقت پر ہونگے ، پارٹی قائد کی قیادت میں بہتر حکمت عملی کیساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے ، مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کریگی۔