لاہور میں خطرہ ہی خطرہ، بہت ہی تشویش ناک خبر

لاہور میں دہشت گردی کا خطرہ، خودکش بمبار شہر میں داخل‘ذرائع حساس ادارہ

ہفتہ 19 مئی 2018 22:27

لاہور میں خطرہ ہی خطرہ، بہت ہی تشویش ناک خبر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) حساس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں خودکش بمبار داخل ہوچکا ہے اور وہ کسی بھی وقت کسی بھی عمارت کو نشانہ بناسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور پر دہشت گردی کے سائے منڈلانے لگے ہیں اور حساس اداروں نے دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا ہے حساس اداروں کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان فضل اللہ گروپ نے شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے اور ایک خودکش بمبار بھی لاہور میں داخل ہوچکا ہے، دہشت گرد حساس عمارتوں، غیرملکی باشندوں اور سرکاری افسران کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

مراسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی خطرے کے پیشِ نظر سیکیورٹی سخت کریں۔