حریت کانفرنس کی کال پر نریندرا مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پرمظفرآباد میں احتجاجی ریلی

ہفتہ 19 مئی 2018 22:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) حریت کانفرنس کی کال پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پردارالحکومت مظفرآباد میں طویل ترین عرصہ بعد رمضان المبارک میں تمام مکاتب فکر کی کامیاب ترین احتجاجی ریلی و جلسہ ،جس کو کامیاب بنانے میں عزیر احمد غزالی چیئرمین پاسبان حریت ، شوکت جاوید میر ، میڈیا ایڈوائزر، مشتاق السلام فورم فارجسٹس ہیومن رائٹس اورعثمان اعوان کو بہترین انتظامات مربوط رابطوں پر شرکاء ریلی اور سیاسی ، سماجی نمائندوں نے مبارکباد پیش کی اور انکی کاوشوں کو سراہا گیا ، ریلی میں سیاسی و سماجی ، دینی طلباء ، وکلاء، میڈیا ، خواتین ، مہاجرین نے دھوپ کے باوجود شرکت کر کے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے مثالی اظہار یکجہتی کیا ۔