نوا زشریف کے متنازع بیان نے ملکی سلامتی کو دائو پر لگا دیا ہے‘ایسی بیان بازی سے پاکستان مخالف قوتوں کو مضبوط اور ملک کو کمزور کرنے کیلئے مذید سازشیں جنم لیں گی

لیڈز کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی خالد محمود،راجہ ظہیر اقبال اور راجہ رفاقت علی کا عشائیہ سے خطاب

ہفتہ 19 مئی 2018 22:35

لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) میاں نوا زشریف کے متنازع بیان نے ملکی سلامتی کو دائو پر لگا دیا ہے‘ایسی بیان بازی سے پاکستان مخالف قوتوں کو مضبوط اور ملک کو کمزور کرنے کیلئے مذید سازشیں جنم لیں گی لیکن پیپلز پارٹی پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کا مقابلہ کریگی اور ملکی سلامتی کے تخفظ کو یقینی بنائے گی۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کو عزت بخشی ہے اور پارٹی میں ہمیشہ انہیں جائز مقام دیا ہے۔پیپلز پارٹی برطانیہ کے نائب صدر ساجد علی قریشی اس کی واضح مثال ہیں اور ان کے پیپلز پارٹی برطانیہ کا نائب صدر بننے سے پارٹی برطانیہ میں مذید مظبوط ہو گی۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے لیڈز کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی خالد محمود،راجہ ظہیر اقبال اور راجہ رفاقت علی ادریس کی جانب سے پیپلز پارٹی برطانیہ کے نائب صدر ساجد علی قریشی کو پیپلز پارٹی برطانیہ کا نائب صدر اور خان ساجد محمود کو پیپلز پارٹی ویسٹ یارکشائر کا صدر بننے کی خوشی میںعشائیہ خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عشائیہ سے سابق مشیر حکومت راجہ شوکت خالق،سابق لارڈ میئر غضنفر خالق،صدر پیپلز پارٹی یارکشائر چوہدری صغیر احمد پوٹھی،سیکرٹری جنرل فوا د احمد زاہدی،بریڈ فورڈ برانچ کے عہدیداروں چوہدری عبدالقیوم،اعجاز احمد اور چوہدری منظور نے ساجد علی قریشی اور خان ساجد محمود کی تعیناتیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ دونوں شخصیات پارٹی کو پہلے سے زیادہ مظبوط اور فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور قائد عوام ذولفقار علی بھٹو کے نظریہ کو عام کرنے میں بھی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔

نائب صدر پی پی برطانیہ ساجد علی قریشی اور نائب صدر ویسٹ یارکشائر خان ساجد محمودنے پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین پارٹی نے پارٹی سے مخلص،محنتی اور دیرینہ کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور جس اعتماد کا اظہار قیادت ان پر کیا ہے اس پر ہر ممکن پورا اترنے کی کوششیں گے۔