فیصل آباد، تھانہ سیٹلائٹ کے علاقہ میں پرانی خاندانی دشمنی کے نتیجہ میں فائرنگ سے دوسگے بھائی قتل

پیر 21 مئی 2018 16:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) تھانہ سیٹلائٹ کے علاقہ میں پرانی خاندانی دشمنی کے نتیجہ میں فائرنگ سے دوسگے بھائی قتل کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع لک بدھڑ کے رہائشی دو سگے بھائی 28سالہ فیصل حیات اور 30 سالہ عبدالرزاق گھر سے موٹر سائیکل پر نکلے ہی تھے کہ راستہ میں گھات لگائے مخالفین نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس سے دونوں بھائی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے‘لواحقین نے نعشیں سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا.تاہم پولیس نیموقع پر پہنچ کرضروری کارروائی کے بعد نعشوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاجہاں پوسٹمارٹم کے بعد نعشوں کوورثا کے حوالے کردیا گیا۔