Live Updates

ْویانہ کنونشن میں قتل کے ملزم سفارتکار کو کسی قسم کا کوئی استثنیٰ حاصلہ ہوتا ہے یا نہیں

منگل 22 مئی 2018 13:20

ْویانہ کنونشن میں قتل کے ملزم سفارتکار کو کسی قسم کا کوئی استثنیٰ حاصلہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ویانہ کنونشن میں قتل کے ملزم سفارتکار کو کسی قسم کا کوئی استثنیٰ حاصل نہیں‘ کرنل جوزف کو ملک سے جانے کی اجازت کا معاملہ سفارتی استثنیٰ قرار دے کر نمٹانا درست طرز عمل نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر پی ٹی آئی کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے کسی رکن نے غلط الزام لگایا ہے تو بے شک اس کے خلاف کارروائی کی جائے، ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔

امریکی کرنل جوزف کا نام پہلے حکومت نے ای سی ایل میں ڈالا، جسے خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ روانہ کردیا گیا۔ دفتر خارجہ نے اس معاملے کو صرف سفارتی استثنیٰ کا معاملہ قرار دے کر نمٹا دیا۔ امریکہ کے خود ایسے ایک واقعہ میں جارجیا کے سفارتکار کو سات سال سزا دی ہے۔ اس معاملے کی وضاحت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قاتل کو کھلی چھٹی دینے کی بات ویانا کنونشن میں نہیں لکھی ہوئی نہ اس حوالے سے کوئی استثنیٰ دیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات