ڈپٹی کمشنر پشاورکا سبزی و پھلوں کی بڑھتی ہو ئی قیمتوں کا نوٹس، سپیشل سکواڈکی تشکیل

منگل مئی 14:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاورڈاکٹر عمران حامد شیخ نے رمضان المبارک میں سبزیوں اور پھلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی نگرانی میں سپیشل سکواڈ تشکیل دیا ہے۔ سپیشل سکواڈ میں ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت محکمہ خواک اور محکمہ مال کے افسران بھی شامل ہیں۔ سپیشل سکواڈ روزانہ صبح صادق کے وقت سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ کر کے اپنی نگرانی میں سرکار ی نرخ نامہ جاری کرے گا۔

اور بعد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے افسران پشاور بھر میں سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کریں گے۔ سپیشل سکواڈ کے زریعے منڈیوں کی نگرانی کر نا اور سرکاری نرخ نامہ جاری کرنے کا مقصد ناجائز منافع خوری کا خاتمہ ہے اور مصنوعی گران فروشی پر قابو پانا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور نے تما م ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ پشاور میں سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کر وایا جائے اور خلاف ورزی کر نے والوں کو جیل منتقل کیا جا ئے۔

انھوں نے اس ضمن میں عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ خریداری کر تے وقت دکاندار کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق ادائیگی کریں خلاف ورزی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کی ہیلپ لائن 1052 پر اطلاع دیں یا قریبی رمضان سہولت مرکز پر شکایت درج کریں ۔ عوامی شکایات پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :