Live Updates

سحر و افطار میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے، شہریار خان آفریدی

منگل 22 مئی 2018 14:27

سحر و افطار میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے، شہریار خان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی نے کوہاٹ ‘ ہنگو اور کرک میں سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو شہریار آفریدی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ کوہاٹ‘ ہنگو‘ کرک تیل و گیس کی صورت میں روزانہ ملک کو اربوں روپے دے رہے ہیں لیکن رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ 1800 میگاواٹ میں سے ہمیں 1200 میگاواٹ بجلی نہیں دی جارہی ۔ کوہاٹ میں آئل اینڈ گیس کے لئے تربیتی انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے لئے ہماری کو مدد نہیں کی جارہی۔ میری درخواست ہے کہ سحر و افطار میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات