کراچی، پاپوشنگر کے گراؤنڈ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں آگ لگنے سے گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی

منگل 22 مئی 2018 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) کراچی کے علاقے پاپوشنگر کے گراؤنڈ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں آگ لگنے سے گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی،فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاپوشنگر کے علاقے رحمانیہ گراونڈ میں کھڑی گاڑی میں گرمی کی شدت سے آگ بھڑک اٹھی،آتشزدگی کے نتیجے میں کار مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی،جبکہ آتشزدگی کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،گرمی کی شدت کے باعث گاڑی کی وائرنگ میں آگ بھڑکی تھی۔