کراچی میں ہیٹ اسٹروک، ہوا میں نمی چار فیصد رہ گئی

شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، گھر سے باہر جانے کے دوران سر پر گیلا کپڑا رکھیں ،طبی ماہرین

منگل مئی 16:56

کراچی میں ہیٹ اسٹروک، ہوا میں نمی چار فیصد رہ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) شہر قائد ہیٹ اسٹروک (لو) کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی خطرناک حد تک گر نے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق روشنیوں کے شہر میں درجہ حرارت صبح ہی 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ شہر میں دن 12 بجے ہوا میں نمی کا تناسب چار فیصد رہ گیا تھا۔

گزشتہ تین دن سے شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، گرم ہوا نے لوگوں کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، گھر سے باہر جانے کے دوران سر پر گیلا کپڑا رکھیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔طبی ماہرین نے عوام الناس کو خبردارکیا ہے کہ وہ گرمی کی شدت کے دوران تمام احتیاطی تدابیر سے کام لیں تاکہ ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہ سکیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاڑکانہ، سکھر، بدین اورٹھٹھہ میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں بھی گرمی کی لہر اور شدت برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :