ْ امیر مقام اتنے لمبے ہیں کہ اوپر دیکھ کر ملنا پڑتا ہے، نواز شریف کا امیر مقام سے مذاق

منگل 22 مئی 2018 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف نے امیر مقام سے ازراہ مذاق کہا کہ امیر مقام اتنے لمبے ہیں کہ اوپر دیکھ کر ملنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت شروع ہونے سے قبل کمرہ عدالت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر اور مشیر وزیر اعظم انجیئنر امیر مقام کے ساتھ معانقہ کرتے ہوئے ازراہ مذاق کہا کہ امیر مقام اتنے لمبے ہیں کہ اوپر دیکھ کر ملنا پڑتا ہے۔