Live Updates

عمران خان کے 11 نکات اور 100 دنوں میں انقلاب کا نیا شوشہ عوام کو دھوکہ دینے کیلئے ہے،ثوبیہ خان رہنماء (ن) لیگ خیبرپختونخوا

منگل 22 مئی 2018 18:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کی نائب صدر و رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی حالت دیکھ کر تبدیلی سرکار کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا ، تحریک انصاف کے چیئرمین نے خیبرپختونخوا میں 90 دنوں میں کرپشن ختم کرنے کا کہا تھا اور تمام اداروں کو بھی درست کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر آج ان کی کارکردگی لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی حالت دیکھ کر واضح ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے 11 نکات اور 100 دنوں میں انقلاب کا نیا شوشہ عوام کو دھوکہ دینے کیلئے ہے ،عمران نیازی انقلاب تو نہ لا سکے بس آجکل یہی کہتے ہے کہ ہماری کارکردگی پچھلی حکومتوں سے اچھی رہی ہے جبکہ حالیہ سروے میں جنوبی پنجاب بھی ترقی کے لحاظ سے خیبرپختونخوا سے آگے ہے اپنی کارکردگی کو دوسروں سے بہتر قرار دینا سیاسی ناپختگی ہے کارکردگی تو وہ ہے جو دوسرے سراہے اور مانے ،کرپشن ختم کرنے والے آج خود سینٹ میں کرپشن کر بیٹھے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات