خرم جہانگیر وٹو نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کو من گھڑت ،بے بنیاد قرار دیدیا

پیپلزپارٹی کو نہیں چھوڑا ،جہاں سے پارٹی ٹکٹ ملا وہیں سے الیکشن لڑیں گے‘بیان

منگل مئی 20:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں خرم جہانگیر وٹو نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انکی سختی سے تردید کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کو خیر باد کہنے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں،نہ تو پیپلزپارٹی کو چھوڑا ہے اور نہ ہی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں جہاں سے پارٹی ٹکٹ دے گی وہیں سے الیکشن لڑیں گے۔