سکھر، بلڈ کینسر میں مبتلا دس سالہ لڑکا علاج کے لئے پریس کلب پہنچ گیا

ڈھائی سال سے مرض میں مبتلا ہوں میری زندگی بچانے کے لئے حکومت اور مخیر حضرات سے مددکرے

منگل 22 مئی 2018 20:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) بلڈ کینسر میں مبتلا دس سالہ لڑکا علاج کے لئے پریس کلب پہنچ گیا ، ڈھائی سال سے مرض میں مبتلا ہوں والد غریب ہیں میری زندگی بچانے کے لئے مدد کی جائے ،لڑکے کی سندھ حکومت اور مخیر حضرات سے درمندانہ اپیل ، تفصیلات کے مطابق پنو عاقل کے نواحی گاؤں بھڑو کے مکین ڈومکی برادری سے تعلق رکھنے والے بلڈ کینسر میں مبتلا دس سالہ طالب حسین ڈومکی نے اپنے والد عبدالجبار ڈومکی کے ہمراہ سکھر پریس کلب پہنچ کر میڈیا کو بتایاکے وہ گذشتہ ڈھائی سال سے بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا ہے والد کے پاس جو کچھ جمع پونجی تھی وہ میرے علاج پر خرچ کر دی اب وہ میرا مزید علاج نہیں کرا سکتے ہیں متاثرہ لڑکے نے سندھ حکومت سمیت مخیرحضرات سے درمندانہ اپیل کی ہے اسکی زندگی بچانے کے لئے اسکی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنا علاج کرا سکے۔

متعلقہ عنوان :